11 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:21
عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان کو گلوکاری کا شوق
جیو نیوز - کراچی......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان گلوکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں،انہوں نے نجی چینل کے ایک مارننگ شو میں گانا گایا،جسے سن کر میزبان اورسامعین رو پڑے۔
ریحام خان کی ایک پوشیدہ صلاحیت سامنے آگئی،نجی چینل کے ایک مارننگ شو میں جب ان سے گانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے مشہور غزل کا انتخاب کیا، ریحام خان کی پر سوز آواز سن کرمیزبان بھی آب دیدہ ہو گئیں۔ بیگم اختر اورچترا سنگھ کی گائی گئی غزل دلوں کے تارچھیڑ دیتی ہے،جسے ریحام خان نے گایا۔