تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:17

اسکرین ایوارڈز : امیتابھ ، رنویر اور دپیکا کو بہترین اداکاری پرایوارڈز

جیو نیوز - ممئی ......بھارت میں ہونے والے سالانہ اسکرین ایوارڈ میں امیتابھ بچن، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نےبہترین اداکار و اداکارہ کے ایوارڈجیت لیے۔

ممبئی میں اسکرین ایوارڈ 2016 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں سمیت ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم’’ پیکو‘‘اور نوجوان اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں عمدہ اداکاری پر ’’بہترین اداکار‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ’’پیکو ‘‘ میں شاندار اداکاری پر ’’بہترین اداکارہ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ کے ناموراداکار رشی کپور کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔اسکرین ایوارڈکی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ’’پاپولر چوائس‘‘ کیٹیگری میں بہترین اداکار اور دپیکا پڈوکون کو ’’بہترین اداکارہ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ شاہ رخ خان اور کاجول نے بالی ووڈ کی ’’بہترین جوڑی‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.