21 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:11
گلوکارسونو نگم کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا
جیو نیوز - لندن......لندن میں قائم مادام تساؤ میوزیم میں کئی بالی ووڈ ستاروں کے مومی مجسمے نصب کئے جاچکے ہیں تاہم اب سونو نگم کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بننے جارہا ہے۔
ایسا پہلی بارہورہا ہے جب کسی بھارتی گلوکار کا مومی مجسمہ اس میوزیم میں نصب کیا جائے گا۔ اس کام کی تیاری شروع کی جاچکی ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے اس میوزیم میں امیتابھ، شاہ رخ ، سلمان،ایشوریا،کرینہ کپور،کترینہ،ریتک روشن اور مادھوری کو موم کی صورت میں تراشا جاچکا ہے۔