تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:43

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں، ریما

جیو نیوز - نیویارک.......اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ وہ ممتاز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنا روحانی استاد مانتی ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ریما نے امریکا میں رہتے ہوئے بھی پاکستانی ثقافت کی خوشبو بکھیری ہے۔

اداکارہ ریما نے جو امریکا میں اپنے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ مقیم ہیں یہ بات اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے اعزاز میں دیے ایک عشائیے کےدوران کہی۔

تقریب میں ڈاکٹر عامر نے ریاست ورجینیا کے پاکستانی نژاد بزنس مینز، صنعت کار اور طب کے شعبےسےوابستہ ماہرین سے مختصر خطاب کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ڈاکٹر عامر نے کہا کہ ریما نے امریکا میں رہتے ہوئے بھی وطن کی بے مثال ثقافت کی خوشبو بکھیری ہے، جسے وہ اور پاکستانی قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔

اس سے پہلے ڈاکٹرعامر لیاقت نے نیویارک میں پاکستانی ڈاکٹراعجاز احمد کی رہائش گاہ پرخطاب کیا اور کہا کہ امریکامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی وطن میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے،امریکاسےجومدد جارہی ہےدکھی لوگوں کےلیےیہ بہت بڑاکام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.