تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:36

پشاور:کپور حویلی،چاروں ملزمان کی ضمانت ہو گئی

جیو نیوز - پشاور.... پشاور پولیس نے قومی ورثہ قرار دی گئی کپور حویلی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار افراد کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں سے ان کی ضمانت ہوگئی۔

تھانہ خان رازق شہید پولیس نے کپور حویلی کونقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار ملزموں کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرقومی ورثہ قرار دی گئی کپورحویلی کو مسمارکرنے کا الزام ہے۔ جن کے خلافا محکمہ آثارقدیمہ نے مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ کپورحویلی ملزمان کی ملکیت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.