تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:42

لیونارڈو ڈی کیپریو روسی صدر پیوٹن کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نےروسی صدر پیوٹن کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جرمن جریدے کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں لیوناروڈ نے کہا کہ یقیناًپیوٹن کا کردار انتہائی دلچسپ ہو گا جو تیسری بار صدارت کی نشست پر فائز ہیں۔

لیونارڈو ڈی کیپریو با کمال اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے خصوصی سفیر برائے امن بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ' میری خواہش ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا کردار کروں کیونکہ ان کا کردار انتہائی حد تک دلچسپ ہوگاجو موقع ملنے پر میں شوق سے نبھاؤں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.