2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:7
مائرہ خان میری پہلی چوائس نہیں تھیں،راہول ڈھولکیا
جیو نیوز - ممبئی ..... فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے کہا ہے کہ اداکارہ مائرہ خان ان کی پہلی چوائس نہیں تھیں، ان سے قبل وہ اس فلم کے لئے شاہ رخ کے مقابل ہما قریشی کو لینے کا سوچ رہے تھے لیکن اس سے قبل کہ وہ ان سے رابطہ کرتے ان کی نظروں میں مائرہ آگئی۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے لئے انہیں ایک سلجھی ہوئی زبان وکردارکی اداکارہ چاہیے تھی اور اس معیار پر مائرہ فٹ بیٹھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ ریاست گجرات کے فسادات پر مبنی ہے اور فلم میں مائرہ شاہ رخ کی مسلمان بیوی ہو گی جس کی فلم میں کردار نگاری کسی طور ایک ہیرو سے کم نہیں ۔فلم میں ان کا کردار بہت پاورفل ہے۔فلم اس سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو گی۔