تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:36

بگ باس کے اگلے سیزن میں عوام بھی حصہ لے سکیں گے

جیو نیوز - ممبئی........ٹی وی کے مقبول ترین رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے دروازے اب عام عوام کے لئے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بگ باس کے10ویں سیزن میں اب مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام بھی شرکت کر سکیں گے۔

اس شو کے اگلے سیزن میں حصہ لینے کے لئے لوگ اپنی 3منٹ پر مبنی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کرسکتے ہیں جس کے بعد با صلاحیت لوگوں کو منتخب کر کے اس شو کا حصہ بنایا جا ئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.