تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:52

ایڈنبرا :آرنلڈ شوارزنیگر کی مخالف سمت میں سائیکلنگ

جیو نیوز - اڈنبرا.......کل تک جو ٹرمینیٹر کے کردار میں بائیکرز کا ہیرو تھا آج وہی آرنلڈ شوارزنیگر ایڈنبرا کی سڑکوں پر مخالف سمت میں سائیکل چلاتا رہا۔

1991ء میں ٹرمینیٹر سیریز کی دوسری فلم دی ججمنٹ ڈے کا یہ سین آرنلڈ شوارنیگر کا شاید ہی کوئی فین بھلا سکےجس میں بھاری بھرکم بائیک سنبھالنا اور ساتھ ساتھ بھاری ہتھیار بھی چلانا آرنلڈ کے لئے سب کچھ بچوں کے کھیل جیسا تھا۔

لیکن یہی آرنلڈ کم و بیش 24 سال بعد اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت اڈنبرا کی سڑکوں پر سائیکل الٹی یعنی مخالف سمت میں چلاتے نظر آئے۔ پہلے پہل وہ لوگوں کے شور کو فین فولوئنگ سمجھے لیکن کچھ دیر میں کنفیوژن دور ہوئی کہ امریکا اور اسکاٹ لینڈ میں لیفٹ اور رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ کا فرق سڑکوں کی بناوٹ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.