3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:24
’’اسپیکٹر‘‘میں استعمال ہونے والی گاڑی اگلے ماہ نیلام ہو گی
جیو نیوز - لاس اینجلس......جیمز بانڈ کے مداحوں کے لئے خوشخبری، سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میں استعمال کی گئی گاڑی اگلے ماہ نیلامی کےلیے پیش کی جارہی ہے۔
2015 ءکی بلاک بسٹر فلم جیمز بانڈ سیریز کی اسپیکٹرکے لیے یہ گاڑی خصوصی طور پر تیار کی گئی تھی۔ گاڑی 190 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
گاڑی کی نیلامی 18فروری کو ہوگی ، تقریب میں جیمز بانڈ سیریز کی دیگر اشیاء بھی نیلام کی جائیں گی، نیلامی سے حاصل رقم فلاحی کاموں میں استعمال کی جائےگی ۔