6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:32
سنجے دت کی جیل میں یومیہ اجرت صرف 45روپے
جیو نیوز - ممبئی....جیل انتظامیہ کی طرف سے بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کو کاغذ کے لفافے بنانے کا کام دیا گیا جس کے لیے انہیں روزانہ 45 روپے اجرت دی جاتی ہے ۔اس کے ساتھ سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پر آر جے کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار سنجے دت جو ان دنوں جیل میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’منا بھائی‘ پونے شہرکی جیل میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔
ان کے اچھے رویے کے باعث سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد وہ 27فروری کو رہا ہو جائیں گے ۔