تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:28

ممبئی :شیو سینا نے غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرا دیا

جیو نیوز - ممبئی.......ہندو انتہا پسند تنظیم ایک بار پھر کامیاب ہو گئی، پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کرا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ارکان نے کنسرٹ کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے شو منسوخ کرنے کی اپنی بات منوا لی، بھارتی فلم ساز شعیب الیاسی نے غلام علی کو شو کے لیے مدعو کیا تھا۔

غلام علی کا کنسرٹ 29 جنوری کو ممبئی میں ہونا تھا، اس سے قبل بھی پچھلے سال ممبئی میں غلام علی کے کنسرٹ کو شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.