تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:53

کیتھرین زیٹا جونز کی ڈیڈز آرمی کے پریمیئر میں شرکت

جیو نیوز - لندن .........ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے اپنی آنے والی فلم ’’ ڈیڈز آرمی‘‘ کے لندن میں ہوئے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیتھرین کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے سے زیادہ لطف اس لئے آیا کیونکہ وہ اپنے آبائی ملک آئی تھیں۔ انہوں نے کہا ہر کردار ادا کرتے ہوئے اداکار پر دباؤ ہوتا ہے لیکن مزاحیہ اداکاری کرتے ہوئے دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

ڈیڈز آرمی مزاحیہ فلم ہے جس میں کیتھرین ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو دراصل ایک جرمن جاسوس ہے۔ فلم پانچ فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.