تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:0

پدما بھوشن دینے میں بھی انتہا پسندانہ رویہ اپنایاگیا، قادر خان

جیو نیوز - ممبئی .....بھارت کے یوم جمہوریہ پر کئی اداکاروں اور فلمسازوں کو اعلیٰ شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازاگیا جس پر بالی وڈ کے معروف اداکار قادر خان نے کہا ہے کہ اچھا ہوا مجھے پدم بھوشن نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کااس بار جن لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا کہ مجھے ملک کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا نہیں گیا، پدما بھوشن دینے میں بھی بی جے پی نے انتہا پسندانہ رویہ اپنایا اورجو عامر اور شاہ رخ کے خلاف بولا ان سب کوایوارڈ تھمایا۔

انوپم کھیر ، مدھر بھنڈارکر اور مالنی اوستھی پدما بھوشن لینے والے ان سب فنکاروں نے عامر اور شاہ رخ کی عدم رواداری کی بات پرحکومت کی حمایت میں ریلی نکالی تھی اور مودی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.