17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:17
خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’پینڈیمک‘کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ......خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ ایکشن فلم’پینڈیمک‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرار وائرس کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور اس کے بعد ایک ڈاکٹر انسانیت کو درپیش خطرات کے باعث وہاں کا رخ کرتا ہے۔فلم یکم اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔