تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:50

کمال احمد رضوی کا ڈرامہ 4 مارچ سے پیش ہو گا

جیو نیوز - کراچی ......جیو اور جنگ کے تعاون سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں اداکار کمال احمد رضوی کا لکھا ڈراما ’کھویا ہوا آدمی ‘ چار مارچ سے پیش کیا جائے گا۔

ناپا میں پریس کانفرنس کے دوران نئے اسٹیج ڈرامے ’کھویا ہوا آدمیـ‘کی کاسٹ اور ڈائریکٹر نے میڈیا کے نمائندوں کو نئے کھیل کے بارے میں بتایا۔

مایہ ناز ادیب ا ور اداکار کمال احمد رضوی کا یہ کھیل ٹی وی پر بھی پیش کیا جاچکا ہے جس میں کمال احمد رضوی نے خود اداکاری بھی کی تھی ۔

کھیل روزانہ کی بنیا دپر ناپا میں 4 مارچ سے 14مارچ تک پیش کیاجائے گا۔ اس موقع پر ناپا کی جانب سے انٹرنیشنل تھیٹر اور میوزک فیسٹیول کا اعلان کیا گیا۔

فیسٹیول کا آغاز 20 مارچ سے ہوگا جس میں سات ممالک کے فنکار شرکت کریں گے اور اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.