27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:46
اٹلی :میلان فیشن ویک ختم،موسم سرما و خزاں کے ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - میلان ......اٹلی میں میلان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے ،اٹلی کی فیشن برانڈ نے سینڈریلا تھیم لِئے چمکیلے ملبوسات اور پھولوں سے مزین میکسی لباس حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
اٹلی کے شہر میلان میں 6 روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے آخری روز ارمانی اوراٹلی کی فیشن برانڈ Dolce & Gabbana نے2016-17کے موسمِ سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔
دلکش رنگوں سے سجے اون اور ویلوٹ کے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے ۔
رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر نے شرکت کی جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرکر خوب داد دسمیٹی۔