27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:18
انوشکا کی جدائی نے ویرات کوہلی کو بھی "گلوکار"بنا دیا
جیو نیوز - ڈھاکا........گو کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ویرات کوہلی کی جدائی کو ابھی چند روز ہی گزرے ہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ جدائی کا ایک ایک پل صدیوں کی طرح گزر رہا ہے۔
جی ہاں بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ایشیا کپ میں شریک اپنی قومی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے دوران ویرات کوہلی اسٹیج پر جا پہنچے اور مشہور گانا "جووعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا"گا کر سنایا جس پر تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔