4 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:6
ٹام کروز ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ آمدنی کمانے والے اداکار بن گئے
جیو نیوز - ہالی ووڈ. . . .مشہور اداکار ٹام کروز ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ آمدنی کمانے والے اداکار بن گئے۔امریکی میگزین فاربیز نے سب سے زیادہ آمدنی کمانے والے ایک سو اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کر دی۔ جس کے مطابق ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز پہلے نمبر پر ہیں۔50 سالہ ٹام کروز نے مئی 2011 سے مئی 2012 تک 75 ملین ڈالر کمائے۔گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کی گئی ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل گوسٹ پروٹوکول نے 7 سو ملین ڈالر سے زائد کمایا۔گزشتہ سال کے نمر 1 Leonardo Dicaprioدوسرے جبکہ Adam Sandler تیسرے نمبر پر ہیں اور ان دونوں کی آمدنی 37 ملین ڈالر ہے ،،،The Rockکے نام سے مشہور جون سن 36 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور مزاحیہ اداکار بن سٹلر 33 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں۔