7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:21
مارلن منرو کی خو دکشی سے ایک دن قبل دستخط کیا گیا چیک نیلا می کیلئے پیش
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہا لی ووڈ ادا کار ہ ما رلن منرو کا دستخط کر دہ آخر ی بینک چیک نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔ ما رلن منرو نے یہ چیک اپنی خو دکشی سے ایک دن قبل چار اگست انیس سو با سٹھ (1962) کو سا ئن کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے لکڑی کی درازوں کے سیٹ کی خر یداری کی تھی ۔توقع کی جارہی ہے کہ دو سو اٹھا ئیس(228) ڈالر کی رقم کا یہ چیک اپنی تا ریخی اہمیت کے با عث دس ہزار ڈالر تک میں نیلا م ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ما رلن منروکی آخری خریدا ری سے یہ ظاہر ہو تا کہ اس وقت تک ان کے ذہن میں خو دکشی کا کو ئی ارادہ نہیں تھا۔