13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35
اداکارہ ریما کی وائٹ ہاوٴس میں تقریب میں شرکت
جیو نیوز - لاہور… اداکارہ ریما خان نے بدھ کے روز وائٹ ہاوٴس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس میں صدر باراک اوباما نے ٹیکس میں کمی کے ایک بل کے بارے میں گفتگو کی،نمانندہ جنگ عاشق چوہدری کے مطابق اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے امریکا میں مقیم 100اہم پاکستانی شخصیات کو دیئے گئے عشائیہ میں بھی اپنے خاوند ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ شرکت کی، یہ تقریب واشنگٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز فنکاروں اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔