13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:44
رولنگ اسٹونز کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام
جیو نیوز - لندن… رولنگ اسٹونز بینڈ کو پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مک جیگر، کیتھ رچرڈز سمیت بینڈ کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک تصویری کتاب کی بھی رونمائی کی گئی جس میں رولنگ اسٹونز بینڈ کے پچاس سالہ سفر کو تصویروں کی شکل میں پیش کیا گیا۔ پارٹی آمد پر لوگوں نے اپنے ہیروز کا والہانہ استقبال کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں رولنگ اسٹونز بینڈ نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پلچل مچا دی تھی۔ اسٹون بینڈ میں شامل ہیروز کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس بینڈ کا حصہ ہیں اوراس کے پچاس سال مکمل ہونے پران کی خوشی کی کوئی انتہانہیں ہے۔