تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:10

نو آموز گلوکار نے شام چوراسی گھرانے کی شاگردی اختیار کر لی

جیو نیوز - لاہور…کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے نو آموز گلوکار نے کلاسیکی موسیقی کے شام چوراسی گھرانے کی شاگردی اختیار کر لی۔شام چوراسی گھرانے کے نوجوان گلوکار اور استاد سلامت علی خان کے بیٹے شفقت سلامت علی خان نے کوٹ ادو کے گلوکار غلام عباس کو باقاعدہ شام چوراسی گھرانے کی شاگردی میں لیا۔ شاگرد ی میں لیے جانے کی رسم لاہور میں کلاسیکی موسیقی کی ایک محفل میں ہی ادا کی گئی جس میں غلام عباس نے اپنے استاد کے ہمراہ آواز کا جادو بھی جگایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.