16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:6
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آج 28برس ہوگئیں
جیو نیوز - ممبئی… بالی وڈ کی دلکش اور حسین اداکارہ کترینہ کیف آج 28برس ہوگئی ہیں۔ ہانک کانگ میں پیدا، برطانیہ کی شہریت کی حامل اور بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور ادارہ کترینہ کیف آج 28 سال کی ہوگئی ہیں۔ کترینہ نے اپنے فلمی کریئر کاآغاز 2003 میں فلم بوم سے کیا جو ناکام رہی لیکن سال 08-2007 کترینہ کے لئے خوش آئند ثابت ہوئے، جس میں انہوں نے ’نمستے لندن ‘ اور پھر ’سنگھ اس کنگ ‘میں مرکزی کردار ادا کرکے شائقین اور ڈائریکٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرہی لیا۔ آنیوالے دنوں کترینہ تینوں خانوں کے ساتھ جلوہ گر ہونگی، جس میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر، عامر خان کی دھوم 3 اور شاہ رخ کی فلم جس کا ابھی تک نام نہیں رکھا گیا شامل ہے۔