تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:56

کاک ٹیل سیف کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم قرار

جیو نیوز - ممبئی… کاک ٹیل آئی اور چھا گئی، فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے سیف کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔ کاک ٹیل نے بین الاقوامی باکس آفسز پر سب فلموں کی چھٹی کردی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ لوگ سیف کو لوور بوائے کے روپ میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیف کے روپ میں ایجنٹ ونود کسی کو نہیں بھایا۔ کاک ٹیل کا تو میوزک بھی ہٹ ہے اور کہانی بھی فٹ۔ سیف کا ہیپی گو لکی نیچر والا رویہ، دیپیکا کا بے باک انداز اور ڈیانا پینیٹی کی ادائیں لوگوں کو سینما وٴں تک لانے میں کامیاب ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.