20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:39
نصیرالدین شاہ آج 62برس کے ہوگئے
جیو نیوز - ممبئی…کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کرنے والے بالی ووڈ میں آج ہے برتھ ڈے اپنی منفرد اداکاری سے نام بنانے والے وراسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کی، آج دن وہ 62 برس کے ہوگئے ہیں۔1950میں اتر پردیش میں پیدا ہونے والے نصیرالدین شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کیا۔ آرٹ فلموں کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کمرشل فلموں میں بھی بہت کامیاب رہے۔اُن کی ہٹ فلموں میں’ مرچ مصالحہ‘،’جانے بھی دو’ ،’یاروں‘،’موسم‘،’اجازت‘،’کرما‘،’ ڈرٹی پکچر،’سات خون معاف‘ اور دیگر شامل ہیں۔ نصیر الدین شاہ نے ہالی ووڈ کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کی اور پاکستانی فلم خدا کیلئے میں بھی جلوہ گر ہوئے۔نصیر الدین شاہ کے ڈرامے ’مرزا غالب‘ کوکون بھول سکتا ہے،جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔نصیر الدین شاہ کو پدما شری،پدما بھوشن،اور تین نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔