تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:25

فرح اور بمن ایرانی کی نئی فلم کی وڈیوجاری

جیو نیوز - ممبئی …معروف بالی ووڈ ہدایتکارہ اور و کوریوگرافر فرح خان اور بمن ایرانی کی فلم "شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی"کے ٹائیٹل سونگ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ہدایتکارہ بیلا سیہگل کی نئی بالی ووڈ فلم "شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی" کے اس ٹائیٹل ٹریک کی موسیقی اور بول جیت گنگولی کی ترتیب دی ہے جسے فرح خان اور بومن ایرانی پر فلمایا گیا ہے۔بالی ووڈ کی نامورفنکاروں کو اپنے اشاروں پر نچانے والی فرح خان پہلی بار بطور اداکارہ اس فلم میں بومن ایرانی کے مدِ مقابل مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی کہانی ایک ادھیڑ عمر غیر شادی شدہ جوڑے کی گرد گھومتی ہے۔ پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی اس رومانی کامیڈی فلم کورواں سال24 اگست کوبھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.