تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:9

اکشے کمار اور اجے دیوگن میں کانٹے کا مقابلہ

جیو نیوز - ممبئی… اجے دیوگن اور اکشے کمار ان بالی ووڈ اداکاروں میں ہیں جنہوں نے خانوں کے درمیان اپنا الگ نام بنایا۔ان دنوں اجے اور اکشے میں کانٹے کامقابلہ ہے۔ بول بچن کی کامیابی سے پہلے اجے دیوگن تھے تنقید کی زد میں۔ راسکلز اور تیز کے فلاپ ہونے کے بعد بالکل اسی طرح اکشے کا ستارہ بھی راوٴ ڈی راٹھور سے پہلے تھا گردش میں، کیونکہ سہاگ اور خاکی باکس آفس پر جگہ جو نہیں بناپائی تھیں، لیکن ہاوٴس فل ٹو اور راوٴ ڈی راٹھور نے اکشے پر لگے ناکامی کے سارے داغ دھو ڈالے۔ اسی طرح اجے کی گول مال ،سنگھم اور بول بچن نے سب کی بولتی بند کردی۔ اب آرہی ہے اجے کی ’سن آف سردار‘ اور اکشے کی ’کھلاڑی 786 ‘ اور’ جوکر‘ یعنی اجے اور اکشے کی ریس ابھی جاری ہے اب اس میں جیت کس کو ملے گی اور ہار کس کا مقدر بنے گی، اس کیلئے کرنا ہوگا تھوڑا انتظار۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.