تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:20

فرح اور بومن کی فلم (شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی)کے گانے کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…معروف بالی ووڈ ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان اور بومن ایرانی کی فلم "شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی"کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔کھٹی میٹھی کے بو لوں پرمشتمل اس گانے کی موسیقی جیت گنگولی نے ترتیب دی ہے جسے شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو فرح خان اور بومن ایرانی پر فلمایا گیا ہے۔بالی ووڈ کے نامورفنکاروں کو اپنے اشاروں پر نچانے والی فرح خان پہلی بار بطور ہیرؤئن اس فلم میں بومن ایرانی کے مدِ مقابل مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی کہانی ایک ادھیڑ عمر غیر شادی شدہ جوڑے کی گرد گھومتی ہے۔ پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی اس رومانٹک کامیڈی فلم کورواں سال24 اگست کوبھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.