تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:14

اسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جا ری

جیو نیوز - لاس اینجلس …اسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر منظر عام پرآگیا ہے ، آسکر ونر ہدایتکارہ کی اس نئی پیشکش کی ریلیز دسمبر میں متوقع ہے۔آسکرایواردیافتہ ہدایت کارہ کیتھرین بگلو کی یہ فلم دو مئی دہزار گیارہ کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں رات کی تاریکی میں کئے گئے تیس منٹ آپریشن کی عکاسی کرتی ہے،نیٹ ساوٴنڈ،اسامہ بن لادن آپریشن پر مبنی اس فلم کا اسکرین پلے مارک بول نے تحریر کیا ہے ، کیتھرین بگلو اور مارک بول کی پروڈیوس کردہ زیرو ڈارک تھرٹی انیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ، جو کہ اس سے پہلے فلم ہرٹ لاکر کی کامیابی سے خاصی شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔مارک بول کی ہی تحریر کردہ فلم ہرٹ لاکر کی شاندار ہدایتکاری کیلئے کیتھرین بگلو بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.