تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:54

کیتھرین بگلو کی اُسامہ بن لادن پر بنائی گئی زیرو ڈارک تھرٹی کا ٹیزر ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس …فلم ہرٹ لاکر سے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر شہر ت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کیتھرین بگلو کی اُسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم"زیرو ڈارک تھرٹی"کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔2مئی2011کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں رات کی تاریکی میں کیے گئے30منٹ کے آپریشن کی عکاسی کرتی اس فلم زیرو ڈارک تھرٹی (Zero Dark Thirty)کا اسکرین پلے بھی ہرٹ لاکر کی طرح مارک بول نے تحریر کیا ہے ۔کولمبیا اور یونیورسل پکچرز کے تحت کیتھرین اور مارک بول کی پروڈیوس کردہ یہ فلم19دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.