تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:47

امپائر کا نشہ میں ہونا شکست کی وجہ بنی، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم

جنگ نیوز -
ڈربن…سی ایم ڈی…کھیل کے میدان میں ہارجیت کھیل کا حصہ ہے۔ اسپورٹس مین اسپرٹ رکھنے والی ٹیم نہ صرف اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے بلکہ فاتح کو اس کی کامیابی پر مبارکباد بھی دیتی ہے مگر کرکٹ کھیلنے والوں میں اب اس رویے کا فقدان ہوتا جار ہاہے اور ہار نے والی ٹیم اپنی شکست پر کسی نہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرادیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تازہ بیان سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ بھارت کے ہاتھوں ڈربن ٹیسٹ میں شکست پر جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امپائر اسٹیو ڈیوس(Steve Davis ) کو اس کی وجہ قراردیا اور الزام عائد کیا کہ میچ کے دوران وہ نشے میں تھے۔جنوبی افریقی کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ 58 سالہ ڈیوس نے میچ سے قبل ہوٹل میں ٹیم اور میچ آفیشلز کے ساتھ شراب نوشی کی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ میچ کے دوران ان پر خُمار طاری رہا اور انہوں نے دوسری اننگز میں کئی غلط فیصلے دیے جن میں سب سے اہم ترین اے بی ڈیویلیرزاور مارک باؤچر کو آؤٹ قرار دیا جاناتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.