تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23

ڈی سلوا اور جے سوریا میچ فکسنگ میں ملوث رہے ، تلکارتنے

اے آر وائی - کولمبو : سری لنکا کے سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے سابق کرکٹرز اروندا ڈی سلوا اور سنتھ جے سوریا پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔



ہشان تلکارتنے نےمیچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام صدر مہندا راجا پکسے کوملاقات میں بتائے۔ تلکارتنے کے مطابق سری لنکا بورڈ کے سابق سربراہ سماتھی پالا بھی انٹرنیشنل میچز فکس کرنے والوں میں شامل تھے اور پاکستان کا بزنس مین بھی اس کرپشن میں ملوث تھا۔



سری لنکن ویب سائٹ کے مطابق صدر راجا پکسے ملاقات کے دوران تلکارتنے سے اس بارے میں سوالات کرتے رہے۔ ہشان تلکارتنے اور صدر راجا پکسے کی ملاقات بدھ رہنما اودے دھمالو کا نے کرائی تھی۔ ان انکشافات کے بعد صدر راجا پکسے نے آئی جی پولیس کو تلکارتنے کے خلاف فائلز بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.