تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

چیئر مین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے صدر کو خط

اردو ٹائمز - قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیرمین اقبال محمد علی نے کرکٹ پورڑ کے پیٹرن ان چیف آصف علی زرداری سے کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی قائمی کمیٹی برائے کھیل کے چیرمین کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کا سیٹ اپ تبدیل کیا جائے اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے کسی شخص کو کھیلوں کے اداروں کی سربراہی کی اجازت نہ دی جائے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے پہلے یونس خان اور اب شاہد آفریدی نے غیر ملکی دورے کے دوران کپتانی چھوڑی جسسے پاکستان کی بدنامی ہوئی جبکہ پاکستان کے سابق اسٹارز کھلاڑی بورڈ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔اقبال محمد علی کان نے خط کے زریعے صدر کو کہا ہے کہ پی سی بی چیرمین کے قریبی دوست یاور سعد کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.