25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کرکٹ ٹیم میں کوئی سیاست نظر نہیں آ رہی، وسیم اکرم
اردو ٹائمز - سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہیں ٹیم میں کوئی سیاست نظر نہیں آ رہی ہے ۔ انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے محمد یوسف اور یونس خان کو نہ بھیجنا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔لاہور میں ایل سی سی اے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آفریدی کی کپتانی میں ٹیم جیتنے کی کوشش ضرور کر رہی ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ محمد یوسف کو ریٹائر نہیں ہونا چاہئیے تھا اور کرکٹ بورڈ کو دورہ انگلینڈ کے لیے یوسف اور یونس جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ضرور ٹیم میں منتخب کرنا چاہیئے تھا۔