تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اعجاز بٹ کے الزامات پریشان کن ہیں،اسٹراس

اردو ٹائمز - انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ اعجاز بٹ کے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات پریشان کن ہیں ۔جس کی وجہ سے چوتھے ون ڈے کیلئے اچھی طرح تیاری نہیں کرسکے مگر اسے شکست کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔لارڑز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اسٹراس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز بٹ کے الزامات پر انگلش پلیئرز میں کافی اشتعال پایا جاتا تھا کیونکہ انہوں نے بغیر ثبوت کے یہ الزامات لگائے جسے مسترد کرتے ہیں۔ اینڈریو اسٹراس کا کہنا کہ انگلش پلیئرز کی نیک نامی پر داغ کو دھونے کیلئے قانونی کارروائی سمیت تمام ذرائعاستعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ الزامات سامنے آنے کے بعد گزشتہ رات اس پر کافی بحث ہوئی مگر اس کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں مل سکا۔ تیاری بھی اچھے طریقے سے نہیں ہوسکی۔ مگر میچ فکسنگ تنازع شکست کی وجہ نہیں بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.