تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سیریز جاری رہنی چاہیے: سٹراس

بی بی سی اردو - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز جاری رہنی چاہیے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹسیٹ اور ون ڈے میچوں کی سیریز سپاٹ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے متنازع شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین الزامات جمعہ کو اوول میں ہونے والے ون ڈے میچ کے بعد میں سامنے آئی ہیں۔

تاہم انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس کا کہنا تھا کہ سیریز کو روکنا ایک مشکل کام ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب تک آپ کو اس بارے میں یقین نہ ہو کہ شواہد کتنے ٹھوس ہیں۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ اوول میں شکست کے بعد انگلینڈ ٹیم کے خلاف تحقیقات شروع ہونا چاہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نے کہا کہ کرکٹ ٹیم پر تازہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات پاکستانی کرکٹ کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے۔

اعجاز بٹ نے دبئی سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس معاملے کی مکمل تحقیق کر رہے ہیں اور جو افراد یا تنظیم اس معاملے میں ملوث پائی گئی ہم اس کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی اطلاعات ہیں اور بہت پر زور انداز میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بکیوں کے حلقے میں باتیں گردش کر رہیں ہیں کہ اوول میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ اس میچ میں پاکستان کے مد مقابل ٹیم کی بیٹنگ مکمل طور پر بیٹھ گئی لیکن کوئی اس کی تحقیق کیوں نہیں کر رہا جبکہ اس کی تحقیقات بھی ہونی چا ہیے، وہ صرف پاکستان کی ٹیم کو ہی نشانہ کیوں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کون لوگ ملوث تھے جلد وہ نام بھی میڈیاکے سامنے آ جائیں گے۔

اعجاز بٹ نے کہا کہ کچھ ممالک کا میڈیا انصاف پسند نہیں اور پاکستان کی ٹیم کے خلاف بہت متعصبانہ رویہ رکھتا ہے۔کرکٹ کی سب سے معتبر تنظیم بھی بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر بے انصافی پر مبنی اس سازش میں ملوث ہے، جس کے نتیجے میں کرکٹ کے کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.