تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:46

اے ایف سی انڈر 16 :کوالی فائرز میں ایران نے پاکستان کوہرادیا

جیو نیوز - لاہور…اے ایف سی انڈر 16 کوالی فائرز میچ میں ایران نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں میزبان ٹیم کی مسلسل دوسری شکست ہے ۔پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران کی انڈر 16 ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، پہلے ہاف کے اختتام تک مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کا دوسرا گول 79 ویں منٹ میں ایران ی ٹیم نے ایک اور گول کردیا۔ یہ ایونٹ میں پاکستان انڈر 16 ٹیم کی مسلسل دوسری شکست ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کے اگلے مرحلے میں کوالی فائی کرنے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.