تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:2

بھارتی عدالتوں پر تو اعتماد ہے، ممبئی پولیس پر نہیں،اسد روف

جیو نیوز - لاہور…پاکستانی ٹیسٹ امپائر اسد روٴف کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی عدالتوں پر تو اعتماد ہے لیکن ممبئی پولیس پر نہیں ۔آئی پی ایل ا سپاٹ فکسنگ کیس میں ممبئی پولیس نے پاکستانی امپائر اسد روف کو چارج شیٹ کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس میں اسد روف نے کہا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ،ان کے بیگز میں اولیاء اکرام کی چادریں اور متبرک اشیاء تھیں۔اسد روف نے کہا کہ فی الوقت بھارت جانے کے لیئے حالات مناسب نہیں۔ اگر ممبئی پولیس پاکستانی حکام یا آئی سی سی سے رابطہ کرتی ہے۔ تو وہ خوشی سے اپنی صفائی پیش کریں گے۔وہ آئی سی سی کو مکمل تفصیلات سے آگا ہ کر چکے ہیں۔ٹیسٹ امپائر نے کہا کہ وہ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا آئی سی سی کو بتا چکے تھے،البتہ کرکٹ سے رابطہ ختم نہیں کر سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.