تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 4:56

میکلم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے

جیو نیوز - ویلنگٹن …برینڈن میکلم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکلم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روزشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس تاریخی موقع پر میکلم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا جب انہوں نے1991ء میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.