تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:53

ونٹر اولمپکس:پاکستان کے محمد کریم آج ایکشن میں دکھائی دیں گے

جیو نیوز - سوچی …سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میں پاکستان کے محمد کریم آج جائنٹ سلالوم کے ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد کریم سوچی اولمپکس میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے کریم ایپلائن اسکی انگ کے دو ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ ان کا پہلا ایونٹ جائنٹ سلالوم اسکی انگ آج ہوگا، جبکہ سلالوم اسکی انگ کا ایونٹ22 فروری کو شیڈول ہے۔ محمد کریم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ونٹر اولمپکس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.