تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:46

ونٹر اولمپکس: محمد کریم نے بھارتی اسکیئر کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - سوچی …سوچی ونٹراولمپکس کے جائنٹ سلالم ایونٹ میں پاکستان کے محمدکریم 77ویں نمبرپررہے، انہوں نے بھارتی اسکیئرکوپیچھے چھوڑدیا۔سوچی ونٹراولمپکس میں جہاں دنیا بھرکے ایتھلیٹس شریک ہیں،کئی ممالک کے جھنڈے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سبزہلالی پرچم بھی موجودہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے محمدکریم ایونٹ میں شریک واحد پاکستانی ہیں، آخروہ گھڑی آگئی جس کاسب کوانتظارتھا، جائنٹ سلالم ایونٹ کے فرسٹ رن میں محمدکریم نے پرفارم کیا۔ انہوں نے فاصلہ ایک منٹ 43اعشاریہ 44سیکنڈزمیں طے کیا، ان کی پوزیشن 77ویں رہی ، لیکن وہ بھارتی اسکیئرکوپیچھے چھوڑگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.