تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 16:7

سوچی اولمپکس، پاکستانی اسکیئر محمد کریم نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی

جیو نیوز - سوچی…سوچی ونٹر اولمپکس کے جائنٹ سلالم ایونٹ میں پاکستان کے محمد کریم نے توقعات سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ فرسٹ رن میں وہ 77ویں نمبر پر رہے۔ انہوں نے فاصلہ ایک منٹ 43اعشاریہ 44سیکنڈز میں طے کیا۔ دوسرے رن میں محمدکریم ایک منٹ 43اعشاریہ نو، سات سیکنڈزمیں منزل تک پہنچے۔ ان کامجموعی وقت تین منٹ 37اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈز رہا۔ محمدکریم ایونٹ میں 71ویں نمبر پر رہے جبکہ بھارتی اسکیئر کو 72واں نمبرملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.