تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:18

ایشیا کپ :سری لنکا نے پاکستان کو فتح کیلئے 297رنز کا ہدف دے دیا

جیو نیوز - فتح اللہ، بنگلا دیش…ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کیلئے297رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلادیش کے شہر فتح اللہ میں جاری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کو پہلا نقصان 28 رنز پر کوشال پریرا کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 14رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں پویلین پہنچے۔میدان میں آئے تھری مانے، جنہوں نے کمارسنگاکارا کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ 189رنزتک پہنچادیا۔ اس موقع پر سنگاکارا 67 رنز بنا کر تھری مانے کا ساتھ چھوڑ گئے۔ دوسرے اینڈ سے تھری مانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی۔انہیں سعید اجمل نے 102رنز پر بولڈ کیا۔ اینجلو میتھیوز کے 50رنز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں چھ وکٹوں پر 296 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.