تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:25

ایشیا کپ کرکٹ کا دوسرا آج بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہو گا

جیو نیوز - ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ کا دوسرا آج بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہو گا،ہوم ٹیم کو کو شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی خدمات حاصل نہیں جبکہ ویرات کوہلی کی کپتانی کا امتحان ہے ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں ہوم ٹیم کے قائد مشفق الرحیم کچھ پریشانی سے دوچار ہیں،ایک تو میگا ایونٹ سے پہلے انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر کی شکست ہوئی تو اس کے بعد شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی ٹیم کا حصہ نہیں، پھر بھی وہ اچھے مقابلے کے لیے پر امید ہیں۔دوسری جانب بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان ایم ایس دھونی جو میچ فکسنگ کے گورکھ دھندے میں ملوث بتائے جاتے ہیں، ٹیم کے ساتھ نہیں، جس کی وجہ سے ویرات کوہلی کپتانی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.