2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:33
شاہدآفریدی کی بیٹنگ نے فتح میں اہم کرداراداکیا،مصباح
جیو نیوز - ڈھاکا…پاکستان کرکرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف کامیابی پربہت خوش ہوں،صہیب مقصوداورمحمدحفیظ کی شاندار اور فتح گر پارٹنرشپ سے ٹیم کو بہت فا ئدہ ہوا۔پاکستان ٹیم کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کی دھواں داربیٹنگ نے فتح میں اہم کرداراداکیا،انھوں نے کہا کہ آج بیٹسمینوں نے اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کی۔