تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:33

پاکستان کی کامیابی،پشاور،شمالی وزیرستان میں ہوائی فائرنگ

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں شائقین کرکٹ جیسے ہی میچ ختم ہوا اور پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی ٹولیوں کی شکل میں باہر نکل آئے۔شاندار جیت پر پشاور کے شہریوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔پشاور کے شہریوں نے بوم بوم آفریدی کو جیت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ پر مبارک باد پیش کی ہے،ادھر شمالی وزیرستان میں بھی قبائلیوں نے پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے شدید فائرنگ کی ۔ملک بھر کی طرح نواب شاہ کے شہریوں نے بھی انڈیا سے پاکستان کی جیت پر خوب جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اشیاء کپ کا فائنل بھلے نہ جیتے انڈیا سے جیت گیا ہم بہت خوش ہیں پاکستان کی جیت کی خوشی پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوئی فائرنگ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.