تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:0

ایشیا کپ: سری لنکا کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - میرپور، ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جبکہ افغانستان نے دو تبدیلیا کی ہیں۔سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ہم اس میچ کو آسان نہیں لیں گے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے افغانستان کی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.