4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:24
آج پاکستان ، بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
جیو نیوز - ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں آج میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے اس لیے ٹیم جیتے یا ہارے، 8 مارچ کو سری لنکا سے فائنل ہوگا۔ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جبکہ فائنل 8 مارچ کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔