14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 16:48
برازیل میں فٹ بال ورلڈکپ کی تیاریوں کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
جیو نیوز - ساوٴ پاوٴلو …برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کی جانے والی تیاری کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ برازیل میں فیفاورلڈ کپ2014ء کے سلسلے میں تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں۔ کروڑوں ڈالرز کی لاگت سے متعدد اسٹیڈیم تعمیر کئے جاچکے ہیں اور کچھ کی تعمیر ابھی جاری ہے۔ دارالحکومت ساوٴ پاوٴلو میں سیکڑوں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فیفا ورلڈ کپ کے لئے اسٹیڈیم تعمیر کر نے کے بجائے ملک میں ہونے والی کرپشن، معاشی بدحالی اور ابدتر تعلیمی نظام کو بہتر کرے۔